ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجرے کی روٹی کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Millet bread benefits
کیپشن: Millet bread benefits
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تندرستی ہزار نعمت ہے،خود کو صحت مند توانا رکھنے کے لئے انسان اپنی پوری کوشش کرتا ہے۔قدرت نے جہاں ہمیں کھانے پینے کی بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے،وہیں باجرے کی روٹی کی افادیت بھی بھی حیران کن ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  باجرے کی روٹی  صحت کے فوائد سے بھرپور ہوتی ہے بلکہ ذائقے میں بھی مزیدار ہوتی ہے،دوسرے اناج کے مقابلے باجرے میں اومیگا تھری چربی زیادہ ہوتی ہے اور اومیگا 3 دل کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

باجرے کا ذیابیطس پر مثبت اثر پڑتا ہے کیونکہ اس میں فائبر کی مقدار اور آہستہ آہستہ ہضم ہونے والے نشاستے کی موجودگی، جو گلوکوز میں تبدیل ہونے میں زیادہ وقت لیتی ہے۔ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مستقل توانائی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، باجرہ میگنیشیم کا ایک اچھا ذریعہ ہے، جو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے۔

باجرہ  فائبر کا ایک بھرپور ذریعہ ہے، جو ہماری آنتوں میں پری بائیوٹک کے طور پر کام کرتا ہے، جو ہمارے ہاضمہ کی صحت کو اعلیٰ شکل میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

 وزن کم کرنے کے لئے بھی  باجرے کی روٹی ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کا بھرپور ذریعہ ہے۔ پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کو جسم سے ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور اس کی وجہ سے بھوک بھی کم لگتی ہے۔

باجرے میں کئی طرح کے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے اچھے ہیں، پکا ہوا باجرا پروٹین، کاربوہائیڈریٹس کے ساتھ ساتھ فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ ایک باجرے کی روٹی میں تقریباً 3.2 گرام پروٹین ہوتا ہے جو کہ گندم کی روٹی سے دگنا ہوتا ہے۔

ایسے افراد جو فولاد کی کمی کا شکار رہتے ہیں، انہیں باجرا مختلف شکلوں میں کھانا چاہیے۔ انہیں فولاد کے سپلیمنٹ کھانے کے بجائے باجرے کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔ 160گرام مقدار میں باجرہ انسانی جسم کو درکار میں سے 70فیصد فولاد مہیا کرسکتا ہے۔

باجرہ ایک ایسا اناج ہے جو بدن کو بھرپور غذائیت دینے کے ساتھ ساتھ نزلہ‘ زکام بھی دور کردیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اس میں جسم کی چربی کم کرنے اور اعصاب کو طاقت پہنچانے کا اہم ذریعہ ہےجو لوگ بھوک کی کمی‘ گیس‘ ضعف معدہ جیسے امراض میں مبتلا ہوتے ہیں وہ کم لیسدار اجزا والے اس اناج کو استعمال کریں تو بدہضمی اور گیس جیسے امراض سے چھٹکارا مل سکتا ہے۔