(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکا ر سلمان خان نے برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کا گانا گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لتا منگیشکر کا مشہورگانا ”لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو“گا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے اور لوگ سلمان خان کی آواز میں گانے کو خوب انجوائے کررہے ہیں ۔ سلمان خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "لتا جی جیسا کبھی کوئی تھانہ کبھی ہوگا۔"
واضح رہے کہ چھ فروری کو برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کاکورونا وائرس کے باعث انتقال ہوگیا تھا اور بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی تھی ۔ بالی ووڈ کے سب اداکاروں اور گلوکاروں نے لتا منگیشکرکو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ۔
View this post on Instagram
لتامنگیشکر کی آخری رسومات ممبئی کے شیواجی پارک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ کی تھیں جس میں سیاسی اور بالی ووڈ کی بڑی شخصیات نے شرکت کی تھی۔