(عظمت مجید)شہر میں کوروناکےجان لیوا وار جاری ،مہلک وائرس مزید 6زندگیاں نگل گیا،24گھنٹوں کےدوران 449 مزید کیسس سامنے آگئے۔مثبت کیسز کی شرح 7.9 تک جاپہنچی۔
کورونا کی پانچویں لہر نے شہر میں خطرناک صورتحال اختیار کرلی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہارگئے ،24گھنٹوں کےدوران 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جبکہ شہر میں کورونا کی مثبت شرح 7.9 ریکارڈ کی گئی.
دوسری جانب بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافہ کا رحجان برقرار ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائر س پھیلنے کی شرح7.07 فیصدرپورٹ کی گئی، کوئٹہ میں کورونا وائرس کی پھیلنے کی شرح 6.18فیصد رپورٹ کی گئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 39نئے کیس رپور ٹ ہوئے۔ 21 کیسز کوئٹہ، 8 کیس گوادر، 7 کیس تربت، 3 کیس قلات سے رپورٹ ہوئے۔ بلوچستان میں کوروناوائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد371ہوگئی۔
صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد35ہزار056ہوگئی،بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد34ہزار412ہوگئی. گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے552ٹیسٹ کئے گئے.