سٹی 42: گلشن راوی پولیس کی کارروائی،اسلحہ کیساتھ سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرنیوالاملزم گرفتار کر لیا۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے ویڈیو وائرل ہونے پرفوری گرفتاری کی ہدایت کی، سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم ہادی گرفتار کر لیاگیا، ملزم نے اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن کہتے ہیں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ ملزم کے قبضہ سے پسٹل و گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔