ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے دوران پڑنے والی اوس کا حل ڈھونڈ لیا،میچ سے تین گھنٹے قبل گراؤنڈ میں خصوصی ۔سپرے سے اوس پر قابو پایا جانے لگا ۔
پی سی بی نے میچز کے دوران پڑنے والی اوس کا توڑ نکال لیا، دبئی سے منگوائی گئی ڈیو گراس سپرے سے گراؤنڈ پر پڑنے والی اوس کو قابو کیا جارہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سپرے کے چھڑکاؤ سے گھاس اوس کو اپنے اندر جذب کرلیتی ہے اورگھاس گیلا ہونے کے امکانات انتہائی کم رہ جاتے ہیں۔ڈیو سپرے کے لئے مربوط موسم لازمی ہے ۔ سپر ے کے استعمال سے لاہور میں ہونے والے لیگ کے میچز میں اب تک باؤلنگ کر نے والی ٹیموں کو مشکل نہیں ہو ئی۔