ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی تیاری

پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تبدیلی سرکار کی جانب سے عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے،16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے متوقع ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5روپے 50پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں5روپے 75 پیسے فی لٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

 اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ،ذرائع کاکہنا ہے کہ اوگرانے سمری 30روپے فی لٹر لیوی پر تیار کی ہے ،ذرائع اوگرا نے کہاکہ سمری میں پٹرول 16روپے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے جبکہ ڈیزل 14روپے 75پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی 21روپے چار پیسے ہے، ڈیزل پر موجودہ پٹرولیم لیوی 22روپے گیارہ پیسے فی لیٹر ہے ، پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی ۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer