ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فواد چودھری کا نوکریاں زیادہ اور لوگ کم ہونے کا دعویٰ

فواد چودھری کا نوکریاں زیادہ اور لوگ کم ہونے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم نے امپورٹ اکانومی کھڑی کردی، اتنی بڑی آبادی کیساتھ امپورٹ اکانومی بنا دینا نہایت خطرناک تھا۔

لاہور چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا طویل عرصے کے بعد انڈسٹریلازیشن کی طرف ملک کو لائے ہیں۔ مینوفیکچرنگ کو پاکستان میں ریوایئو کررہے ہیں۔ فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ اب نوکریاں زیادہ اور لوگ کم ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ فی الحال بجلی کی مد میں عوام کو کوئی ریلیف ملنے کا امکان نہیں۔ ماضی میں بلا ضرورت آئی پی پیز کے منصوبے لگائے گئے۔ فرنس آئل کی وجہ سے بجلی کی لاگت بڑھ جاتی ہے۔ سیاسی صورتحال پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ خفیہ رائے شماری سے حکومتی نہیں اپوزیشن کے پرندے اڑیں گے۔ پی ڈی ایم کا مارچ نہیں ہوگا۔ اپوزیشن الیکشن اصلاحات میں حصہ لے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کی بجائے نیب کو ہی جواب دیں گے، خفیہ رائے شماری سے حکومتی پرندے نہیں اڑتے، صرف اپوزیشن کے اڑیں گے۔ مہنگائی اور پی ڈی ایم ایک ہی چیز ہے۔ الیکشن اصطلاحات کا جامع پیکج پارلیمنٹ میں پیش کیا ہے اپوزیشن کو چاہیئے اس میں آکر حصہ لے۔