ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ

آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی: لاہور سمیت پنجاب بھر کی فلورز ملز کو گندم کی قلت دور نہ ہوسکی، فلورز انڈسٹری کو دو ہزار میٹرک ٹن قلت کا سامنا ہے۔ 

شہر سمیت پنجاب بھر کی فلورز ملز کو تاحال گندم کی فراہمی طلب کے مطابق یقینی نہیں بنائی جاسکی ہے۔ صوبے بھر کی آٹے کی صنعتوں کو 2500 میٹرک ٹن گندم دی جارہی ہے۔ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال انہی ایام میں فلورز ملز کو گندم کا کوٹہ 2700 میٹرک ٹن دیا گیا۔

فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ اگر گندم کا کوٹہ طلب کے مطابق مہیا نہ کیا گیا تو آئندہ رمضان المبارک میں آٹے کا سنگین بحران پیدا ہوجائے گا عوام آٹے کی تلاش میں خوار ہوجائے گی۔ اس لئے پنجاب حکومت صوبے بھر کی فلورز ملز کو طلب کے مطابق گندم فراہم کرے۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں میں گندم کی قیمتوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔ گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے بھی قیمت میں اضافے کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔

وزیر اعظم نے گندم کی قیمت 1650 سے بڑھا کر 1800 روپے کی تجویز پر گرین سگنل دیا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا ہے کہ امدادی قیمت سے قبل کاشتکاروں، فلور ملز مالکان کو اعتمادمیں لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا اعلان وزیراعظم کریں گے، جس کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔