ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رضوان کی تعریف کرنے پرسرفراز کا حفیظ کو جواب

رضوان کی تعریف کرنے پرسرفراز کا حفیظ کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم نےان دنوں جنوبی افریقہ کی میزبانی کررہی ہے، ٹیسٹ سریز جیتنے کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی سریز میں 0-1 کی برتری حاصل  ہے، پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر  محمد رضوان نے تجربہ کار کھلاڑیوں کو اپنی تعریف کرنے پر مجبور کردیا، پروفیسر محمد حفیظ نے ان کی کارکردگی کو سراہا جس پر سابق کپتان سرفراز احمد کاردعمل بھی سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی سریز کے پہلے میچ میں شکست سے دوچار کیا، اس میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان نے اپنے خلاف اٹھانے والے ہر آواز کو اپنے بلےسے زنز کا انبار لگاتے ہوئے دیا یہی نہیں ان کی کارکاردگی پر تجربہ کار بیسٹمین بھی حیران رہ گئے اور تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز پروفیسر محمد حفیظ نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ان کی تعریف کی تو سابق کپتان سرفراز خاموش نہ رہ سکے اور حفیظ کو جواب دہتے ٹویٹ کیا۔

سرفراز احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی پاکستان کے لئے جس نے بھی کھیلا امتیاز احمد،وسیم باری ،تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان،راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔

وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،امید ہے محمد رضوان پاکستان کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ حفیظ بھائی صاحب پاکستان کے لئے کھیلنے والے تمام کھلاڑی ملک کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔

واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ کرتے میچ کے بہترین کھلاڑیوں کی تعریف کی تھی، ان کا کہناتھا کہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں عثمان قادر اور محمد نواز نے اچھی بولنگ کی، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer