پنجاب حکومت کاپھر یوٹرن

پنجاب حکومت کاپھر یوٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پنجاب حکومت کاانوکھا کارنامہ سامنے آ گیا، حکومت نے  نااہلی پر ہٹائےگئےڈاکٹرسلیم شہزادچیمہ دوبارہ ایم ایس سروسزہسپتال تعینات کر دیا گیا ۔ ڈاکٹر افتخاراحمدکوسروسز سے تبدیل کرکے ایم ایس میوہسپتال کاعارضی چارج دیدیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا، لاہور کےسروسزہسپتال سے فارغ کئے گئے ڈاکٹرسلیم شہزادچیمہ دوبارہ ایم ایس تعینات کردیا،  ڈاکٹر افتخاراحمدکوسروسز سے تبدیل کرکے ایم ایس میوہسپتال کاعارضی چارج دیدیاگیا۔پنجاب حکومت کی جانب سے سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلیم  شہزاد چیمہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے عہدے سے فارغ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا تھا جس کے مطابق ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کی جگہ ڈاکٹر افتخار احمد کو سروسز ہسپتال کا نیا ایم ایس تعینات کیاگیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق تاحال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کے عہدے سے فارغ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پنجاب حکومت کی اس انوکھی منطق کی وجہ اور دوبارہ ڈاکٹرسلیم شہزادچیمہ کوسروسزہسپتال کا ایم ایس مقرر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

یاد رہے پنجاب حکومت نے ایم ایس سروسزہسپتال لاہور ڈاکٹرسید قمبر ضیاکو عہدے سے فارغ کر کے ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ کو قائم مقام ایم ایس تعینات کیاتھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer