(علی ساہی) ایس ایس پی مفخرعدیل کے حوالے سے کیس میں اہم پیش رفت، مفخرعدیل لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ ایڈوکیٹ شہباز تتلہ کےاغوا ہونے کے کیس میں حالات بے قابو ہونے پر خود منظرعام سےغائب ہوئے، پولیس نے شامل تفتیش دوست کے فون سے آخری مسیج حاصل کرلیا۔
ایس ایس پی مفخر عدیل پیر کی رات سے لاپتہ ہوئے جس کے بعد پولیس نےایڈوکیٹ شہباز تتلہ کے اغوا ہونے کے کیس کی تفتیش میں تیزی لاتے ہوئے شہباز تتلہ کی آخری لوکیشن کے موقع پر موجود لوگوں سے پوچھ گچھ شروع کی تو ایس ایس پی مفخرعدیل منظرعام سے خود غائب ہوئے ۔ پولیس نے ایس ایس پی کے دوست کو بھی شامل تفتیش کیا ہے جس سے مفخرعدیل کا آخری میسج سامنے آیا ہے جوکہ ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کیا۔ مسیج میں کہا گیا کہ وہ اہم مشن پر جارہا ہے جو کسی کو بتا نہیں سکتا، اسکی کامیابی کی دعا کی جائے۔ جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مفخرعدیل خود منظرعام سے غائب ہوئے ہیں۔