کوئلہ نکالنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

کوئلہ نکالنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر )کوئلہ توانائی کے حصول یا صنعتی ایندھن کا سب سے بڑا وسیلہ ہے اور خاص طور پر دیگر ایندھنوں کے مقابلے میں بہت سستا ہے، کوئلے کو بجلی پیدا کرنے کے لئے  استعمال کیا جاتا ہے اور آسانی سے ذخیرہ شدہ بھی ہے۔

 پنجاب کے چار اضلاع جہلم، چکوال، خوشاب اور میانوالی کوئلے کی دولت سے مالا مال ہیں۔ پنجاب حکومت نے کوئلہ نکالنے پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کیلئے محکمہ معدنیات میں مختلف گریڈز میں 126 ملازمین کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھرتیوں پر پابندی اُٹھانے کیلئے محکمہ معدنیات نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کردی ہے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ معدنیات کو لوہا نکالنے کیلئے 1 ارب 2 کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ معدنیات نے چنیوٹ میں 250 ملین ٹن آئرن کے ذخائر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لوہا نکالنے کیلئے مزید ایک ارب 40 کروڑ روپے منظوری بھی دے دی ہے۔