ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 479 مقدمات کا فیصلہ سنادیا

ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 479 مقدمات کا فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری، 5 مجرمان کو آج سزائے موت جبکہ 6 کی عمر قید سنائی گئی۔

لاہور سمیت ملک بھر کی 444 ماڈل کورٹس نے آج 479 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 173 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 20 اور منشیات کے 65 مقدمات کا فیصلہ سنایا، تمام عدالتوں نے کل 676 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

 پنجاب میں قتل کے 3 اور منشیات کے 34  کیسز کے فیصلے ہوئے۔ 5 مجرمان کو سزائے موت جبکہ 6 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ دیگر 26 مجرمان کو کل 113 سال 40 ماہ اور 51 دن قید اور 36 لاکھ 68 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

119 سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے 223 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کیے۔ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 171 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔

تمام عدالتوں نے 652 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ مجموعی طور پر 43 مجرمان کو 38 سال 35 ماہ اور 28 دن قید اور 6 لاکھ 65 ہزار ایک سو چودہ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔