ایم سی سی کرکٹ ٹیم 48 برس بعد پاکستان پہنچ گئی

ایم سی سی کرکٹ ٹیم 48 برس بعد پاکستان پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) ایم سی سی نے دورہ پاکستان میں لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پہلے میچ کی تیاریاں مکمل کرلیں، ایم سی سی کے کپتان کمارا سنگاکارا نے پاکستان کو محفوظ ملک قراردے دیا۔

اپنے پہلے میچ میں مہمان ٹیم قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے مدمقابل آئے گی، ایم سی سی ٹیم نے لاہورقلندرز کا مقابلہ کرنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کی۔

پریکٹس سے قبل ایم سی سی کپتان کمارا سنگاکارا نے چیف ایگزیکٹیو پی سی بی وسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور آنے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کی پاکستان اور خاص طور پر لاہور کے ساتھ بہت سی حسین یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی سی کا پاکستان آنا دنیا کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ہے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کے دورہ پاکستان سے یورپین ٹیموں کے پاکستان آنے کی راہیں ہموار ہوں گی۔