ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیت المال کا ایزی پیسہ کے ذریعے مالی امداد دینے کا فیصلہ

بیت المال کا ایزی پیسہ کے ذریعے مالی امداد دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل)بیت المال میں مستحق افراد کو چیک کی بجائے ایزی پیسہ کے ذریعے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ، نجی کمپنیوں سے ٹینڈرز  بھی طلب کرلئے گئے۔
پنجاب بیت المال میں مستحق افراد کو مالی امداد کی فراہمی چیک کے ذریعے کی جاتی ہے، تاہم امداد وصولی میں تاخیر اور شکایات کے باعث مالی امداد جاری کرنےکے نظام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ اس مقصد کے لئے ایزی پیسہ سروس کو استعمال کیا جائے گا، جس کے لئے پنجاب بیت المال نے نجی کمپنیوں سے ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں، کامیاب ہونے والے نجی کمپنی کو مالی امداد تقسیم کرنے کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب کی چالیس بیت المال کمیٹیوں میں سے تاحال 22 کمیٹیاں تشکیل دی جا سکی ہیں جبکہ لاہور کی چاروں کمیٹیاں تشکیل نو کی منتظر ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer