ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینو کے حیرت انگیز فوائد

کینو کے حیرت انگیز فوائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سردیوں میں بچوں، جوانوں اور بوڑھوں کا پسندیدہ پھل کینو ہے۔  کینو کا ترش ذائقہ کیلوریز میں کم مگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامنز اسے بہترین پھل بناتا ہے۔

کینو پاکستان میں اچھی کوالٹی کا ملتا ہے اور سرگودھا کا کینو کا تو نام سنتے ہی منہ میں پانی بھر جاتا ہے۔  کینو نہ صرف کھانے میں لذیز ہی نہیں بلکہ اس کے اتنے ان گنت فوائد ہیں کہ جاننے کے بعد آپ اس کو پہلے سے بھی زیادہ کھانا شروع کردیں گے۔

کینو موسمی امراض سے لڑتا ہے ، اس پھل میں وٹامن سی پایا جاتا ہے جو موسمی بیماریوں یا انفیکشن وغیرہ کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صحت کے لیے بہترین غذا ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی 6، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فائبر دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جبکہ فالج وغیرہ سے موت کا خطرہ 49 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

کینو نظام ہاضمہ بہتر کرتا ہے،  اگر معدہ کمزور ہے یا بدہضمی کا مسئلہ ہے تو ناشتے میں اس پھل کو کھائیں، دن میں دو بار کھانا موثر نتائج میں مدد دے گا۔

یہ پھل معدنیاتی نمک سے بھرپور ہوتا ہے  جو کہ  معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن دور کرتا ہے۔

کینو بڑھاپا دور کرنے مین مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تنزلی کی روک تھام کے لیے انتہائی موثر ہے۔ کینو کھائیں یا اس کا رس پینا عادت بنانا جھریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چہرے کو تروتازہ رکھنے کیلئے کینو کے چھلکوں کا پاوڈر اگر دودھ میں برابر مقدار میں ملاکر اسکا پیسٹ لگایا جائے تو اس پیسٹ کا ماسک چہرے کیلئے فائدہ مند ہے۔

جلد اور بالوں کے لیے بہت مفید ہے، کینو کھانے سے پروٹین کولیگن کی مقدار مستحکم رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے جو بالوں اور جلد کے لیے بہت ضروری ہے۔

یہ دماغی افعال کو بہتر بناتا ہے۔  کینو میں موجود مختلف اجزاء جیسے پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے فائدہ مند مانے جاتے ہیں۔

حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہے، اس میں موجود بی وٹامنز اور فولک ایسڈ دوران حمل فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، فولک ایسڈ کی کمی بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی کا باعث بنتی ہے۔

اس پھل میں موجود پوٹاشیم اور نمکیات کی کم سطح خون کی شریانوں کو پھیلاتی ہے اور بلڈ پریشر کو معمول کی سطح پر رکھتی ہے۔

 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔