ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت کیس:موجودہ و سابقہ اعلیٰ افسران کی پیشی

توہین عدالت کیس:موجودہ و سابقہ اعلیٰ افسران کی پیشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : کمشنر ، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر افسران کی سابق سیکرٹریز آبپاشی کی حیثیت سے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی۔افسران توہین عدالت کیس میں پیش ہوئے، پانچ سال بعد عدالتی حکم پر عمل درآمد کی رپورٹ  پیش کردی۔عدالت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے کے باعث توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔

نامزد چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے نور احمد شاکر سمیت دیگر کی درخواست  پر سماعت کی، موجودہ و سابق سیکرٹری اریگیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی گئی ،توہین عدالت کی درخواست پر موجودہ و سابق سیکرٹریز آبپاشی کی عدالت پیش ہوئے،عدالت میں پیش ہونے والوں میں سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ ،کمشنر لاہورڈویژن سیف انجم ، سیکرٹری  بلدیات احمد جاوید قاضی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اسداللہ سمیت دیگر پیش ہوئے ۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملک عبدالعزیز اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ایس ڈی اوز کے عہدوں پر ترقی دے دی ۔درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ دوہزار نو سے ترقی کے لئے اہل تھے۔پروموشن نہ ہونے پر 2011 میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

عدالت نے 2015  میں کوٹہ کے مطابق ایس ڈی او  کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم دیا ،عدالتی حکم پر عمل درآمد  نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ  میں توہین عدالت کی درخواست دی ،درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پرو فارما پروموشن دینے کا حکم دے ،مزید استدعا کی گئی کہ حکم عدولی پرسیکرٹری ایریگیشن سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،عدالت نے عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے کے باعث توہین عدالت کی درخواست نمٹادی ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer