ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بینک جانے کا جھنجھٹ ختم، چالان اب موقع پر جمع ہوگا

 بینک جانے کا جھنجھٹ ختم، چالان اب موقع پر جمع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) سٹی ٹریفک پولیس سے لاہوریوں کے لئے اچھی خبر، اب شہریوں کو چالان کی فیس جمع کرانے  کیلئے بینک نہیں جانا پڑے گا۔

لاہور سمیت ملک بھر میں بڑھتی ٹریفک نے سب کو پریشان کر رکھا ہے، جہاں یہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتی ہے وہیں سڑکوں پر بے ہنگم انداز سے دوڑتی ٹریفک منٹوں کے سفر کو گھنٹوں میں تبدیل کر دیتی ہے، ٹریفک پولیس سڑکوں پر دوڑتی گاڑیوں کے نظام کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان اور جرمانے کرتی ہے تاکہ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور مختلف حادثات سے بچ سکیں۔ 

سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر چالان جمع کرانے کیلئے ای ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے چالان ہونے پر شہری موقع پر ہی آن لائن جرمانہ ادا کرسکے گا، چیف ٹریفک آفیسر لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس   چالان جمع کرانے کیلئے ایپ متعارف کرائے گی، جس پر آئی ٹی ٹیم جلد کام مکمل کر لے گی جبکہ ای ایپ سے شہری موقع پر ہی چالان کا جرمانہ جمع کروائیں گے اور چالان جمع ہونے کے بعد موقع پر ہی انہیں کاغذات واپس کر دیئے جائیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے  شہر میں انٹرسٹی بس سروس کیلئے ٹیلی میٹک پسنجر سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا، حکام کے مطابق شہر میں اب ایپ سے شہری اپنی پبلک ٹرانسپورٹ اور اس کے روٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer