ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی سیکرٹری انڈسٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔ عدالت نے سیکرٹری افضل لطیف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے اکاؤنٹنٹ قاسم رفیق کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عدالت نے اسکو ریگولر کرنے اور اپ گریڈیشن کی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری صنعت کو بھجوا ئی ، عدالت نے سیکرٹری انڈسٹری کو قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا ، عدالت کے 13 مئی 2019 کے حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی ۔درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت وفاقی سیکرٹری صنعت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور دانش افضال کےعدالتی احکامات کو نظر انداز کرنے کا معاملہ کی سماعت ہوئی ، ڈی سی لاہور دانش افضال کے وارنٹ گرفتاری بارے تحریری حکم جاری کردیا کریا گیا۔ پیش نہ ہونے پر دانش افضال کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ڈپٹی کمشنرکے30 ہزار مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ڈی سی کے وارنٹ گرفتاری کاحکم جاری کیا ،عدالت کا ڈی سی دانش افضال کو 17 فروری کو جواب سمیت پیش کرنےکا حکم دیا ہے،جسٹس شاہد وحید نے شہری ملک عبدالباری کی درخواست پر حکم جاری کیا ،ڈی سی کواے ڈی سی کی سفارشات پرعملدرآمد کی وضاحت کیلئے طلب کیا۔حکم نامے میں لکھا گیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہورعدالتی حکم پر عمل درآمد کروائیں۔