ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ مال روڈ شہداء کی یاد میں پولیس کی جانب سے یادگار شہداء پرتقریب

سانحہ مال روڈ شہداء کی یاد میں پولیس کی جانب سے یادگار شہداء پرتقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) سانحہ مال روڈ کے شہداء کی یاد میں لاہورپولیس کی جانب سے یادگار شہداء پرتقریب کا اہتمام کیا گیا، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سانحہ مال روڈ کے شہدا کی دوسری برسی کے موقع پرپنجاب پولیس کی جانب سے یادگار شہدا مال روڈ پرتقریب کا اہتمام کیا گیا، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی، سی سی پی او لاہور بشیراحمد ناصر اوردیگرافسروں نے تقریب میں شرکت کی۔     آئی جی پنجاب اورلاہور پولیس کی جانب سے یادگارشہدا پرپھولوں کے گلدستے پیش کیئے گئے جبکہ پولیس بینڈ کی جانب سے سلامی دی گئی۔

تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی بولے کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ سانحہ مال روڈ کو گزرے دو سال بیت گئے تاہم پولیس کا دہشت گردی کے خلاف عزم اور عوام کی خدمت کے جذبات ابھی بھی تازہ ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer