ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محبت کے نام پر چینی مٹیار لٹ گئی

محبت کے نام پر چینی مٹیار لٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) محبت میں سارا جہاں لٹ گیا، زمیں لٹ گئی، آسماں لٹ گیا، پہلے سوشل میڈیا پر دوستی کی، محبت کا جھانسہ دیا اور پھر شادی کا لالی پاپ دے کر پاکستانی شہری سجاد نے چینی مٹیار زی چنگ کو لوٹ لیا۔

سوشل میڈیا پر آنکھوں آنکھوں میں الجھی ڈور اور جب لگا پیچا تو مچ گیا شور، چینی مٹیار زی چنگ اور پاکستانی شہری سجاد کی محبت کچہری میں رُلنے لگی۔ کہتے ہیں محبت اندھی اور دیوانی ہوتی ہے اور جب محبت سر چڑھی ہو تو آدمی اعتبار کی تمام حدیں بھی پار کر جاتا ہے کچھ ایسا ہی کیا اس چینی مٹیار نے جو ایک پاکستانی کو دل دے بیٹھی۔

سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی دوستی رفتہ رفتہ دل کی مجبوری بن گئی، بات مزید آگے بڑھی تو میل ملاپ بھی ہونے لگا، پھر ایک دوسرے کو دیکھے بنا ایک پل بھی نہیں گزرتا تھا۔

دل کے ہاتھوں مجبور چینی مٹیار کو کیا معلوم تھا کہ سجاد اسے دھوکہ دے رہا ہے، سجاد نے زی چنگ سے لاکھوں روپے لئے اور رفو چکر ہوگیا، زی چنگ  عدالت پہنچ گئی  اور ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer