ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قانون میں ترمیم کرنے والوں کو سینیٹ سے باہر کریں گے: اشرف جلالی

قانون میں ترمیم کرنے والوں کو سینیٹ سے باہر کریں گے: اشرف جلالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان:تحریک لبیک یا رسول اللہ کا جیل بھرو تحریک کا دوسرا مرحلہ، اشرف جلالی نے ہتھکڑیاں لگا لیں، انہون نے کہا کہ این اے ایک سو چھبیس کا الیکشن سیاست کرنے کے لیے نہیں ختم نبوت اور پارلیمنٹ میں اذان دینے کے لیے کیا۔ اشرف جلالی نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

فیروز پور روڈ کیمپ جیل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول کے کارکنوں کی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔ چیئرمین تحریک اشرف جلالی نے کہا کہ اگر 295 سی میں ترمیم کی گئی تو لاہور سے اسلام آباد مارچ اور کیبنٹ کا محاصرہ کر کے قانون میں ترمیم کرنے والوں کو کان سے پکڑ کر باہر کریں گے، ختم نبوت کا حساب دہرنے والوں اور حکومت دونوں کو دینا ہو گا۔

اشرف جلالی نے رانا ثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشرف کی طرح رانا ثناء اللہ کو بھی منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، فیض آباد دھرنے کا معاہدہ غیر شرعی تھا جنہوں نے یہ معاہدہ کیا وہ بھی مجرم ہیں۔

اشرف جلالی نے کہا کہ ن لیگ کا اقتدار ختم ہو جائے گا، نظریاتی کونسل نے انڈیا کی تقلید کے لیے شریعت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی تو انکا راستہ روکیں گے، تحریک لبیک یا رسول نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان بھی کر دیا۔