آٹھویں عامر کیبل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا

آٹھویں عامر کیبل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا خان:آٹھویں عامر کیبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب میں ویٹرن کرکٹ کے پاکستان میں بانی نواب عاشق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ویٹرن کرکٹ کو شروع ہوئے انیس سال بیت گئے۔

آٹھویں عامر کیبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب شاہ فیصل کرکٹ گراونڈ میں ہوئی۔ دونوں ٹیموں کا تعارف مہمان خصوصی نواب عاشق قریشی سے کرایا گیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر عامر الیاس بٹ کے مطابق بیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں دفاعی چیمپئن سٹیگ ، میزبان عامر کیبل ،گولڈن سٹار ، چودھری سپورٹس،ہجویری سپورٹس، مغلپورہ وائٹس، لاہور بادشاہ ، ٹوٹلی کرکٹ ، نشاط ایگلز،کنگز پارک سینئر ، لاہور گرین، آفتاب قرشی، شاہ جمال گرین، لاہور سپارٹنز، ککس لیبریکنٹس، انکم ٹیکس سینئر ، ترک پلاسٹ ، پیراڈائز اسٹیٹ، تاج واٹر ٹینک،مرید کے ٹائیگرز اور پنجاب کاٹیج کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نواب عاشق قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ویٹرن کرکٹ زیادہ منظم ہے۔

افتتاحی میچ ترک پلاسٹ اور پنجاب کاٹیج ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیسٹ کرکٹر منظور الہی بھی کھیل رہے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ اسطرح کے ایونٹس ویٹرن کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کا ایک بہانہ ہے۔ایک وقت تھا کہ ویٹرن کرکٹرز کے لیے گھروں کی چار دیواری اور گراونڈز کی سیاست ہی مقدر ہوا کرتی تھی لیکن ویٹرن کرکٹ نے ان کرکٹ بیزار کھلاڑیوں کو ایک مرتبہ پھر میدان میں اکٹھا کر دیا ہے۔