قذافی بٹ: نہال ہاشمی کی سینٹ انتخابات میں نشست خالی ، 3 امیدوار میدان میں اترآئے، ووٹنگ یکم مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کی سینٹ میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن کمیشن میں3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے میاں مرغوب احمد اور اسد اشرف نے کاغذات جمع کروائے۔
دوسری جانب تحریک اںصاف کی جانب سے ڈاکٹر زرقا سہروردی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال15 فروری کو ہوگی جبکہ 17فروری تک کاغذات نامزدگی پر اپیلیں دائر ہوسکیں گی۔ خالی نشست پر الیکشن یکم مارچ کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔