(بسام سلطان)صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پنجاب انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈر بورڈ کا اجلاس مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان کی صدارت ہوا، برطانوی تاجر برادری کے وفد نے خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا مقصد صوبے میں بیرون ممالک کی ملٹی نیشنل کمپنیز کی سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا، اس موقع پرممبر پارلیمنٹ رحمٰن چشتی ،مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ احمد حسان، صوبائی وزیر انڈسٹری شیخ صلاح الدین،سیکرٹری ٹرانسپورٹ کیپٹن ریٹائرڈ نسیم نواز سمیت برطانوی کمپنیوں کے مالکان سٹیفن ہیری،مائیکل ڈریئرر، مارک گل اور دیگر برطانوی تاجران نے شرکت کی۔
مائیکل ڈریئرر کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑی انڈسٹری ہے جس کو رد نہیں کیا جا سکتا۔