ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی ٹرانسفر پالیسی نظرانداز کر دی

لیسکو نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی ٹرانسفر پالیسی نظرانداز کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی ٹرانسفر پالیسی نظرانداز کر دی، تین سال سے زائد عرصہ تک ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران کو سیاسی پشت پناہی اور سفارشوں کی وجہ سے تبدیل نہ کیا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو نے پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی ٹرانسفر پالیسی کو نظرانداز کر دیا ہے، پیپکو کی پالیسی کے مطابق تین سال سے زائد عرصہ تک تعینات افسران کو تبدیل نہ کیا جا سکا، تیس جنوری کو پیپکو نے لیسکو کو افسران کو تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا، اور افسران کو تبدیل کرنے کے لئے پیپکو نے ٹرانسفر پالیسی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا، نوٹیفکیشن کے ذریعے لیسکو چیف اور ڈائریکٹر ایچ آر سے افسران کو تبدیل کر کے سات روز میں رپورٹ طلب کی تھی، سات کی بجائے بارہ روز گزرنے کے باوجود افسران کو تبدیل نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سیاسی پشت پناہی اور سفارشوں کی وجہ سے لیسکو پالیسی پر عملدرآمد نہ کر سکی، کمپنی کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ڈویلپمنٹ، جی ایس سی ، میٹریل مینجمنٹ اور فنانس سمیت دیگر شعبہ جات میں افسران ایک ہی پوسٹ پر سالہا سال سے براجمان ہیں، تاہم ان کو تبدیل نہیں کیا جا سکا۔