ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ صحت میں اختیارات کی سرد جنگ، ڈاکٹرز ترقی سے محروم

محکمہ صحت میں اختیارات کی سرد جنگ، ڈاکٹرز ترقی سے محروم
کیپشن: City42 - Doctors
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری) صحت کے دونوں محکموں میں اختیارات کی سرد جنگ کی وجہ سے ترقی کے منتظر سینکڑوں ڈاکٹرز کا سروس ریکارڈ نامکمل ہونے پر محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سینکڑوں ڈاکٹرز گریڈ 18 میں سینئر رجسٹرار اور سپیشلسٹ کی سیٹوں پر ترقی سے محروم ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق تین سال سے ترقی کے منتظر میڈیکل افسروں کی سینئر رجسٹرار اور سپیشلسٹ گریڈ 18 کی سیٹوں پر ترقی کا عمل ایک مرتبہ پھر التواء کا شکار ہوگیا۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں طویل اختیاراتی جنگ کے بعد میڈیکل افسروں کی سینئر رجسٹرار اور سپیشلسٹ گریڈ اٹھارہ کے عہدے پر ترقی کا عمل شروع کیا گیا اور 10 فروری کو محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جانا تھا۔جس میں 659 میڈیکل افسروں کے ترقی کے کیسز زیر غور آنا تھے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ترقی سے محروم ڈاکٹرز شدید مایوسی کا شکار ہیں۔