ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان: عام انتخابات 2024 کیلئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا

بلوچستان: عام انتخابات 2024 کیلئے ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عیسیٰ ترین: بلوچستان میں عام انتخابات 2024 کیلئے ریٹرننگ آفیسران کی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جامع ٹریننگ  آج سے شروع ہو گئی ہے، بلوچستان میں مجموعی طور پر 4 ڈویژن ہیڈکوارٹرز کوئٹہ، لورالائی، سبی اور خصدار شامل ہیں، مجموعی طور پر 67 ریٹرننگ افسران  شرکت کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلوچستان کے  سینئر افسران ڈائریکٹر الیکشنز وسیم احمد، ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ نعیم احمد کوئٹہ میں ریٹرننگ افسران کو تربیت دیں گے۔

شریف اللہ کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوئٹہ سید نذیر احمد، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید طیب زاور لورالائی میں تربیت دیں گے، ریجنل الیکشن کمشنر رخشان طاہر حسن اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کچھی محمد احسن سبی میں تربیت دیں گے، ڈائریکٹر ایڈمن عبدالواحد اور سید احسان اللہ شاہ خضدار میں  تمام ریٹرننگ  افسران کو ٹریننگ دیں گے، ان افسران کو انتخابی عمل، انتخابی قوانین  و انتخابات سے متعلق دیگر انتظامی امور پر   ٹریننگ دی جارہی ہے، ٹریننگ کا عمل 15 دسمبر تک  جاری  رہے گا۔