حسن علی: استحکام پاکستان پارٹی کی ایک اوربڑی کامیابی، اٹک سے اہم سیاسی شخصیت نے شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد انور کی ملاقات ہوئی۔ کرنل (ر) محمد انور نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان پر بھرپور اعتماد اور تشکرکا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ غیر مشروط طور پر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔ عبدالعلیم خان نے کرنل (ر) محمد انور کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وعدے پورے کرینگے،استحکام پاکستان پارٹی کا منشور سب کے دل کی آواز ہے۔ ملک کو مستحکم کرنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، سب کو مل کر چلنا ہوگا۔ غریب آدمی کو 75سال وعدوں پر ٹرخایا گیا، اب عمل کرنے کا وقت ہے، بجلی،پٹرول اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کے بنیادی مسائل ہیں۔
کرنل انور نے عبدالعلیم خان کو اٹک کے دورے کی دعوت دی، کہا کہ پارٹی کو ہر سطح پر منظم کریں گے۔