آن لائن لائسنس کے بعد  ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت کے لئے لاہور ٹریفک پولیس کا ایک اور اہم اقدام

CTO Ammara Athar, City42, Lahore Traffic police, Driving Licence. Qaddafi Stadium, Fortress Stadium, Temporary Driving Testing Center, Lahore, Traffic mess
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہریوں کی سہولت پیش نظر لاہور ٹریفک پولیس نے ایک اور اہم کام کر دیا۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے موجودہ ٹیسٹنگ سنٹرز پر امیدواروں کے ہجوم کے سبب عوامی سہولت کے پیش نظر ایک اور احسن اقدام کرتے ہوئے شہر  میں چار مقامات پر عارضی ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز قائم  کروا دیئے۔

لاہور ٹریفک پولیس آج 13 دسمبر سے قذافی اسٹیڈیم اور فوٹریس اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹنگ کیمپ لگائے گی، ڈیفنس فیز 6 ہیڈ آفس اور جیلانی پارک کی پارکنگ میں بھی ٹیسٹنگ کیمپس لگائے جائیں گے۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ شہری صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک لائسنس ٹیسٹ کےلئے تشریف لاسکتے ہیں۔ اس وقت شہر  میں 33 پولیس خدمت مراکز کام کررہے ہیں۔

شہر بھر میں آٹھ سینٹر  24 گھنٹے ہفتہ کے سات روز کسی تعطل کے بغیر  پولیس سروسز فراہم کررہے ہیں۔

 سی ٹی او لاہور نے یاد دلایا کہ اب لاہور ٹرییفک پولیس شہریوں کو ہجوم سے بچانے کے لئے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس درخواستوں کا نظام بھی شروع کر چکی ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے آن لائن لرنر پرمٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔