ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خود سر  کار  ڈرائیور نے گاڑی کی تلاشی لینے پر بضد پولیس اہلکار کو  گاڑی تلے کچل دیا

Car accident, crushed, the police personal, Karachi, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جاوید ْقائمخانی: خود سر  کار  ڈرائیور نے گاڑی کی تلاشی لینے پر بضد پولیس اہلکار کو  گاڑی تلےکچل دیا ۔
 کراچی  میں ڈیفنس موڑ کے قریب پولیس اہلکار بلال نے گاڑی کو تلاشی لینے کی غرض سے روکا تھا۔ کار سوار شخص نے پولیس اہلکار کو ٹکر مار دی اور فرار ہو گیا۔ کار سوار کی ٹکر سے بلال شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے بعد ازاں نمبر پلیٹ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے کار ڈرائیور کا نام  فرحان حسین  ولد نظیر حسین  ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ زون سید اسد رضا نے اس واقعہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے ساتھ جس گاڑی سے اس نے اہلکار کو ٹکر ماری اسے بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

 زخمی پولیس اہلکار بلال کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ملزم فرحان حسین کے خلاف مقدمہ درج کیا جارھا ھے۔