ویب ڈیسک: قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران نور عالم خان نے عمران خان پر جم کر تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی سے الگ ہونے والے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینوں پر قبضے اور ہمارے خلاف جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں، عمران خان نے ملک کے سپہ سالار کو نہیں بخشا، جس نے انہیں زیرو سے ہیرو بنایا، اگر اسے نہیں بخشا تو ہم کیا چیز ہیں۔
خطاب کے دوران نور عالم خان نے سوال اٹھایا کہ حکومت ریاستی اداروں کی کردار کشی کرنے والوں پر آرٹیکل 6 کیوں نہیں لگارہی؟