ویب ڈیسک : وفاقی وزارت صحت نے ملک میں ادویات کے بحران کے خدشے کے پیش نظر وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق ادویات کے خام مال کیلئے ایل سیز نہ کھولی گئیں تو ادویات کے بحران کا خدشہ ہے، کیونکہ ادویہ ساز کمپنیوں کے پاس صرف چند ہفتوں کا خام مال بچا ہے۔حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی سفارش پر وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے۔
دوسری جانب پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بھارتی خام مال ساز کمپنیوں نے پاکستان کو ڈیفالٹ قرار دے دیا ہے ، بھارتی اور چینی کمپنیاں اب پاکستانیوں کو ادھارپرخام مال نہیں دے رہیں، لہذا ایل سیز کھولنے کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کا بحران سنگین ہوجائے گا۔
اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور فارما سوٹیکل مصنوعات کی درآمد پرکوئی پابندی نہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کی واضح ہدایات ہیں کہ پیٹرولیم اور فارما سیوٹیکل کیلئے ایل سیز بند نہ کی جائیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ جو بینک فارماسوٹیکل امپورٹ کے لیے ایل سی نہیں کھول رہے، ان کی نشاندہی کی جائے ۔