ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی  نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کرا دیا

پی سی بی  نے ایک اور اہم عہدہ متعارف کرا دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)  نے ایک اور  اہم عہدہ متعارف کر ادیا۔

ڈائریکٹر آف کرکٹ کا عہدہ لانے کا فیصلہ بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے ہو نے والے اجلاس میں کیا گیا، ڈائریکٹر آف کرکٹ کی ذمہ داری میں تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس ہوں گے، ڈائریکٹر آف کرکٹ بورڈ کے تمام کرکٹ ڈپارٹمنٹس کو دیکھے گا اور چیف ایگزیکٹو کو رپورٹ کرے گا،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ، ڈائریکٹر  ڈومیسٹک اور  ویمن کرکٹ کی چیئرپرسن ڈائریکٹر آف کرکٹ کو رپورٹ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی بورڈز کی طرز  پر ڈائریکٹر آف کرکٹ لانا چاہتا ہے، پی سی بی نے ڈائریکٹر آف کرکٹ کی تلاش کیلئے اشتہار بھی دیا ہوا ہے، ڈائریکٹر آف کرکٹ کے عہدے کے خواہشمند افراد سے درخواستیں 23 دسمبر تک وصول کی جائیں گی۔

اسپورٹس سائیکالوجسٹ، لیڈ نیوٹریشنسٹ، ہیڈ آف ایونٹس، ہیڈ آف ایجوکیشن کرکٹ سپورٹ اور  پرفارمنس ڈیٹا اینالسٹ کیلئے بھی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔