ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی کا پنڈی سٹیڈیم کے مستقبل سے متعلق اہم بیان

آئی سی سی کا پنڈی سٹیڈیم کے مستقبل سے متعلق اہم بیان
کیپشن: Pindi Cricket Stadium
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، اس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

واضح رہےکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی۔اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار  کیا تھا۔



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر