ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تمام سیاست دانوں کو حالات کو سمجھنا چاہیے اور ایک پیج پر آنا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کرنے جارہے تھے تو میں نے رابطہ کرکے کہا تھا معیشت کو پہلا ایجنڈا رکھیں گے تو ساتھ چلوں گا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو کہوں گا ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک ہوجائیں۔
سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ آصف علی زرداری سے میرا رابطہ ہوتا رہتا ہے ان کو بھی ملک کی بہت فکر ہے۔