سٹی42:سکولوں میں موسم سرماکی چھٹیاں کب ہوں گی؟طلبہ اور والدین کا تجسس بڑھنے لگا۔بین الاصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کل طلب،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود صدارت کریں گے۔صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ،بچوں کی ویکسی نیشن پر بھی غور ہوگا۔
کورونا ہو یا سموگ ایس او پیز کی مدنظر رکھتے ہوئے سکولوں کی بندش کا سلسلہ رہا ہے۔اب سکولوں میں موسم سرماکی چھٹیاں کے حوالے سےطلبہ اور والدین کا تجسس بڑھنے لگا ہے،بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس ایک بار پھر منگل کو طلب کرلی گئی ہے ۔اجلاس میں بچوں کی ویکسنیشن سمیت سکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق بھی غور ہوگا۔سردیوں کی چھٹیاں جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں صوبائی نظام تعلیم سے متعلق اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس وزارت تعلیم میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔