راؤدلشاد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت لاہور کے بلدیاتی انتخابات پر ہونے والے اجلاس میں لاہور کے لارڈ مئیر کے حکومتی امیدوار کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلی عثمان بزدار اور دیگر اعلی قیادت نے بھی شرکت کی اور بلدیاتی اداروں کے آئیندہ انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کو بھی شرکت کے لیے خصوصی طور پر بلایا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور شہر کی لارڈ مئیر کی نشست کے لیے حماد اظہر تحریک انصاف کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔ بلدیاتی نظام کے سلسلے میں ہونے والی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔