کورونا نے دنیا کے 50 کروڑ افراد کو غریب کر دیا: ہوشربا حقائق

Pandemic pushing 500M people into extreme poverty: WHO reports
کیپشن: Pandemic pushing 500M people into extreme poverty: WHO reports
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا نے دنیا کے 50 کروڑ افراد کو غریب کر دیا۔ ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے ہوشربا رپورٹ جاری کر دی۔ اداروں کے مطابق گزشتہ برس دنیا کو عالمی وبا کے باعث 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے لوگوں کو کنگال کردیا۔

 کورونا وائرس نہ صرف نظامِ صحت بلکہ کروڑوں افراد کی جیبوں پر بھی بھاری ثابت ہوا، عالمی وبا نے گزشتہ برس 50 کروڑ افراد کو خطِ غربت سے نیچے دھکیل دیا۔

ورلڈ بینک اور ڈبلیو ایچ او نے ہوشربا حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس کورونا وبا کے باعث دنیا کو 1930 کے گریٹ ڈپریشن کے بعد بدترین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑا،،، وبا کے عروج پر اپنی جیبوں سے طبی اخراجات کی ادائیگی نے نصف ارب سے زائد لوگوں کی جمع پونجی کا صفایا کر دیا۔

عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ مسائل سے نمٹنے کیلئے نظامِ صحت پر اپنی توجہ بڑھائیں اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کی راہ پر گامزن رہیں۔ سربراہ ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس آدھنم کا کہنا ہے کہ تمام حکومتوں کو یقینی بنانا ہو گا کہ ہر شہری کو مالی نتائج کی فکر کے بغیر صحت کی سہولیات میسر ہوں۔

ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر برائے صحت، غذا و آبادی: جان پابلو نے کہا کہ حکومتوں کو محدود مالی گنجائش کے اندر رہتے ہوئے صحت کا بجٹ بڑھانے اور اسے محفوظ بنانے جیسے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔