ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے متاثر پاکستانی بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن رپورٹ

corona and pakistani school children
کیپشن: pakistani school children
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : کورونا سے متاثرہ پاکستانی بچوں  کی ہلاکتوں کی شرح میں اضافہ، اہم رپورٹ جاری کردی گئی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن یاعالمی ادارہ صحت کے تعاون سے تیار کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور یورپ میں مارچ 2020 کے بعد کورونا سے صرف 159 بچوں کی ہلاکت ہوئی جو صرف ایک فیصد ہے جبکہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی ہلاکت کی شرح 14 فیصد ہے۔ یعنی پاکستان میں کورونا سے متاثرہونے والا ہر ساتواں بچہ موت کا شکار ہوا جو ترقی یافتہ ممالک سے کہیں زیادہ ہے۔ ہر آٹھواں صحت مند بچہ بھی کورونا   کےباعث موت کا نشانہ بن سکتا ہے۔ 

ہر پانچواں پاکستانی بچہ ناکافی خراب خورا ک کی وجہ سے صحت کے مسائل کا شکار ہے جس میں کینسر، دل کے امراض اور جگر کا فیل ہوجانا شامل ہیں۔ رپورٹ کے مصنفین میں سے ایک ڈاکٹر فیاض جیہان کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث زیادہ تر اموات ایک سے نو سال کی عمر کے پاکستانی بچوں کی ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر فیاض جو آغا خان اسپتال کراچی کے شعبہ نوزائدگان اور چائلڈ ہیلتھ کی سربراہ ہیں نے صحت کے ناقص نظام کو بچوں کی اموات کی بڑی وجہ قرار دیا۔ ان  کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی صحت پہلے ہی خراب تھی اور وہ پہلے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔  انہوں نے خبردار کیا کہ اساتذہ اور والدین بچوں کوسماجی فاصلہ برقرار رکھنے،  ماسک پہننے سمیت دیگر احتٍیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے کورونا سے بچا سکتے ہیں۔