ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر

 حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : شہباز شریف فیملی کیخلاف احتساب عدالت میں تین ریفرنسز پر سماعت ،شہباز شریف پیش ہوئے ,حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور , حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی عدالت نے بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔

 احتساب عدالت نمبر دو میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس پر سماعت ہوئی شہباز شریف پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی جبکہ حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جس کو عدالت نے منظور کر لیا گزشتہ دونوں گرفتار ہو کر جیل جانے والے شہباز شریف کے شریک ملزم احمد علی کو سپلیمنٹری ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی گئی آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا جبکہ دو مفرور ملزمان کی جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے لیے نیب نے درخواست کے ساتھ جائیدادوں کی تفصیلات جمع کروائی جبکہ آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر ملز کیس پر احتساب عدالت نمبر پانچ میں سماعت ہوئی۔

وکلاء کی جانب سے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں نئے ترمیمی نیب آرڈیننس کے تحت حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں بلال قدوائی اور دیگر ملزمان نے بریت کی درخواست دائر کر رکھی جن پر نیب کا جواب ابھی تک نہیں آیا تمام ریفرنسز میں مزید سماعت 20 دسمبر تک کی گئی ہے