ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ہرناز سندھو مس یونیورس کااعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب

harnaz sandhu miss universe
کیپشن: harnaz sandhu
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک: اسرائیل میں عالمی مقابلہ حسن بھارت کی  ہرناز سندھو مس یونیورس منتخب ہو گئی ہیں۔

ہرناز سے قبل دو  بھارتی حسینائیں مس ​​یونیورس کا خطاب جیت چکی ہیں جن میں اداکارہ سشمیتا سین 1994 میں اور لارا دتہ 2000 میں شامل ہیں۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز سندھو نے 70 ویں مس یونیورس  مقابلے میں 21 سال بعد ہی بھارت کو دوبارہ عالمی ٹائٹل دلوانے میں کامیاب رہیں۔ 

اسرائیل کے شہر ایلٹ میں منعقد ہونے والے مقابلے میں ہرناز سندھو نے پیراگوئے اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں کو  شکست دی ہے۔۔2020 کی مس یوینورس اینڈریا میزا کا تعلق میکسیکو سے تھا۔

ہرناز سندھو کو مس یونیورس کا خصوصی تاج پہنایا گیا جبکہ  مقابلہ دنیا بھر میں  ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا۔ہرناز سندھو کے مقابلے میں پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی نمائندہ خواتین فرسٹ اور سیکنڈ رنر اپ رہیں۔
 اس موقع پر اپنے خطاب میں مس یونیورس ہرناز سندھو نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا بند کر دیں ۔ خدشات سے باہر نکلیں، اپنے لیے بولیں کیونکہ آپ ہی اپنے زندگی کے رہنما ہیں۔ آپ اپنی زندگی کی خود ہی آواز ہیں۔