ویب ڈیسک : لاہورآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلےنمبر پر، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایمپریس روڈ 603,سید مراتب علی روڈ 464,انارکلی 457,کوٹ لکھپت 440,مال روڈ 410 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ،ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 ایئرکوالٹی انڈیکس ، گلبرگ میں 421 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے میں 390، ایڈن کاٹیجز میں 402 اور بحریہ ٹاؤن میں 398 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔
موٹروےایم تھری کولاہورسےملتان اور موٹروےایم ٹوکوحدنگاہ میں بہتری کےبعدٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ شہری دوران دھندغیرضروری سفرسےگریزکریں، شہری دوران سفرفوگ لائٹس کااستعمال کریں۔