( راؤ دلشاد حسین ) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈیم ایم کے جلسے کو سیاسی سرکس اور فلاپ شو قرار دے دیا، کہتی ہیں ایک کھلاڑی نے گیارہ کھلاڑیوں کو آوٹ کردیا، تم نے درد دیا کیا تم ہی دوا دوگے، لاہوریوں نےجلسہ کرنےوالوں کاجلوس نکال دیا۔
ڈی سی آفس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان لاہور نے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا انکو دل کی آتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ لاہوریوں نے پی ڈیم ایم کے سیاسی تھیٹر کو مسترد کردیا۔ لاہوریوں نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیالیڈر شاہی خاندان سے تعلق کی بنیاد پر نہیں بنتے لیڈر بائی برتھ ہوتا لیڈر کی پہنچانے کراسسز میں آتی ہے، جو کرائسز میں مزید کرائسز پیدا کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ کہلاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جانوں کے بچانے کے لیے لیڈر جلسے کی کال کو منسوخ کردیا۔ عوام کے لیے کوروناوائرس کے حوالے لیکن اپنی تواضع تیتر اور بٹیر سے کرائی، کہتی ہیں تم نے درد دیا تھا کیا تم ہی دوا دوگے۔ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو مسیحا مانتے ہوئے اپوزیشن کو مسترد کیا۔
ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا لاہور کے غیور عوام نے مریم نواز کو رد کردیا، شاہی محل میں بیٹھی راجکماری کی کال پر عوام نے کان نہیں دھرے، شائد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خفیہ پیغام کی وجہ سے کارکنوں نے بھی شرکت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول روم کے کیمرے پنڈال کے ہر اینگل پر لگائے گئے ہیں جو پی ڈی ایم کی بد حواسی کی داستان بیان کررہے ہیں، ایک سو پچیس ایکڑ کے پارک میں سے صرف چھے ایکڑ پر پنڈال بنایا گیا۔ لاہور نے جلسہ جلسہ کہنے والوں کا جلوس نکال دیا۔
ڈاکٹر فردوس نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی لگام دو بچوں کے ہاتھ میں ہیں، بلاول اور نانی اماں جو اپنے آپ کو بچی کہتی ہیں ہم انہیں رسوا ہونے کا پورا موقع دینگے۔