(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 796 ہوگئی۔گزشتہ روز 46 ہزار 629 ٹیسٹ کیے گئے۔3 ہزار 369 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ۔اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 629 ہے جبکہ 353 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں.
وطنِ عزیز میں کورونا کی دوسری لہرشدت اختیار کرتی جارہی ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناسے مزید 72 افراد لقمہ ٗ اجل بن گئے۔ مزید 3 ہزار 369 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہوگئی۔ ملک میں اس وقت کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 629ہے۔
مختلف شہروں میں 353 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وینٹی لیٹر پرسب سے زیادہ مریض ملتان ،اسلام آباد اور لاہور میں ہیں، ملتان میں کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے مختص 58فیصد،اسلام آباد 52 فیصد اور لاہور میں 37فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں، ابتک کوروناسے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں۔
صوبے میں 3 ہزار 351 افراد کورونا کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھے، سندھ میں تین ہزار 149 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 463 ،اسلام آباد 368، بلوچستان 175 آزاد کشمیر 191 اور گلگت بلتستان میں 99 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ملک بھر میں تین لاکھ 83 ہزار افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔