ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کا آج لاہور میں پاور شو، وکلاء نے بڑا اعلان کردیا

پی ڈی ایم کا آج لاہور میں پاور شو، وکلاء نے بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) وکلاء نے پی ڈی ایم کے آج ہونے والے جلسے میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔ 

(ن) لیگ لائرز فورم لاہور کے صدر رفاقت ڈوگر ساتھی وکلاء کے ہمراہ جلسہ انتظامات کا جائزہ لینے مینار پاکستان پہنچ گئے، ان کا کہنا تھاکہ وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون اور جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، موجودہ سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلوانے کیلئے پی ڈی ایم کا بھر پور ساتھ دیں گے، وکلاء نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اورجمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے۔ اپوزیشن جماعتیں پرامن احتجاج کا آئینی حق استعمال کر رہی ہیں لیکن حکومت بوکھلا چکی ہے،موجودہ حکومت جمہوری نہیں سلیکٹڈ ہے، وکلاء پی ڈی ایم کی تحریک کا بھرپورساتھ دیں گے،وکلا ء کی بڑی تعداد مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی۔

رفاقت ڈوگر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے جرم میں کسی کے خلاف کارروائی ہوئی تو اسے عدالتوں میں چیلنج کریں گے، مینار پاکستان جلسہ گاہ کا جائزہ لینے والے وکلاء میں مظہر محمود بھٹی، انور سپرا، شہزاد اسماعیل، چودھری امتیاز الٰہی، رانا ظفر، خرم شہزاد سمیت دیگر وکلاء شامل تھے۔ 

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی 11 جماعتوں کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک جاری ہے، اس سلسلے میں پہلا جلسہ گوجرانوالہ میں ہوا تھا جو مسلم لیگ نون کا مضبوط سیاسی گڑھ ہے، دوسرا جلسہ کراچی، تیسرا  کوئٹہ  اور چوتھا جلسہ ملتان میں ہوا، پی ڈی ایم پانچواں جلسہ آج لاہور کے مینار پاکستان گراؤن میں کرے گی، پی ڈی ایم نے  مینار پاکستان  گراؤنڈکا کنٹرول سنبھال لیا.

Sughra Afzal

Content Writer