( علی اکبر ) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے واقعہ میں دیگر پہلووں کے ساتھ ساتھ انتظامی کوتاہیوں کا تعین بھی کیا جا رہا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سول سیکرٹریٹ میں پی آئی سی واقعہ پر تحقیقاتی پیش رفت بارے راجہ بشارت نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے شناخت کا عمل جاری ہے اور ذمہ داروں کا تعلق چاہے کسی جماعت سے ہوا نہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور کابینہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ساری صورتحال مانیٹر کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں شعبوں کی قیادت کو اس بات پر قائل کیا ہے کہ وہ خود بھی اپنی صفوں میں موجود شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف کارروائی میں حکومت کی مدد کریں تاہم یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں طرف کی اعلی قیادت نے اس واقعہ کی کھل کر مذمت کی ہے۔