سٹی 42: شہرمیں برائلرکی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے فی درجن کا اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق زندہ مرغی 3 روپے کمی کے بعد 128 روپے فی کلو اور برائلرگوشت 4 روپے کمی کے بعد 186 روپے فی کلومیں فروخت ہوا، فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ ساتھ فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی کمی کرائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔