سٹی 42: سینئر وکلا رہنما حامد خان نے پی آئی سی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے معافی مانگ لی۔ سابق صدرسپریم کورٹ بار کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ کوئی کمیونٹی میں نفرت پھیلانا چاہتا ہے۔ سینئر قانون دان نے واقعہ کی اوپن انکوائری کا مطالبہ بھی کر دیا۔
سابق صدر سپریم کورٹ بارحامد خان و دیگر وکلا رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی واقعہ میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ کمیونٹی میں نفرت پھیلانے کی سازش کی گئی۔ ہم انتقال کرنے والے خاندانوں سے معافی مانگتےہیں۔ جن کا علاج متاثر ہوا اُن سے بھی معذرت کرتےہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومتی غفلت نے بات کو یہاں تک پہنچا دیا۔ پی آئی سی واقعہ کی اوپن انکوائری ہونی چاہیے۔ ڈاکٹروں کی کمیونٹی سے کوئی دشمنی اوراختلاف نہیں۔ ڈاکٹروں کے ساتھ ہم بھائیوں کی طرح ہیں۔ اشتعال دلانے والے ذمہ دارہیں،چہرےبےنقاب کئےجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے کھڑے رہیں گے،آئین کادفاع کرینگے۔ ہم جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ اُن طاقتوں کو واضح کر دیتے ہیں،ہم متحد ہیں۔ آج ہم پورے پاکستان میں متحدہیں اور اتحادقائم رکھیں گے۔