(ملک اشرف) نیب پراسیکیوٹر عارف محمود رانا اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عارف محمود رانا نے اپنا استفعی نیب کی مجاز اتھارٹی کو بھجوایا، عارف محمود رانا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفی دیا ہے۔ مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا تھا، مستفعی ہونے سے قبل ایک ماہ کا ٹائم پریڈ دیا تھا جو ختم ہوگیا ہے، نیب کے ساتھ کافی کام کیا ہے۔ اب لاہور ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکالت پریکٹس جاری رکھوں گا۔
مستفعی ہونے والے عارف رانا خواجہ برادران کے کیس میں بھی نیب کی جانب سے پیش ہوتے رہے ہیں۔